وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں، اس کامیابی کا سہرا عمران خان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی پوری قوم کی بہت بڑی فتح ہے، عمران خان اور جنرل قمرجاوید باجوہ اس کامیابی کے اصل ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو اس ڈھٹائی سے اس کامیابی کا کریڈٹ لیتے ہوئے شرم آنی چاہئے.ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی نام نہاد حکومت کا گرے لسٹ سے نکلنے میں وہی کردار ہے جو کرکٹ میچ میں بارہویں کھلاڑی کا ہوتا ہے۔