کوئٹہ کے جی پی او چوک پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فوت ہوجانے والے ملازمین کے لواحقین کی ملازمتوں کے کوٹے کیلئے احتجاج کرنے والے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔
لواحقین گرینڈ الائنس کے جانب سے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سے احتجاجی ریلی نکالی گئی پولیس کے روکنے پر شرکا نے جی پی او چوک پر دھرنا د دیا۔رات گئے پولیس نے دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔فوتی کوٹا کیلئے احتجاج کرنے والے گرفتار مظاہرین کو کوئٹہ کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔