بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر منعقد ہوگا، سرکاری کاروائی نمٹائی جائے گی۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر 4 بجے قائم مقام اسپیکر سردار بابر موسی خیل کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔اجلاس میں سرکاری کارروائی نمٹائی جائے گی جس میں مجلس قائمہ برائے محکمہ صنعت و حرفت، کان کنی و معدنی ترقی اور محنت و افرادی قوت کی رپورٹوں کی روشنی میں پارٹنرشپ بلو چستان، تنازعات کے متبادل حل اورکمرشل کورٹ کے ترمیمی مسودات قوانین پیش کئے جائیں گے۔