لاہور،، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں بڑے ریلوے سٹیشنوں پر سٹاپ پانچ منٹ تک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس سے مسافروں کو ٹرین پر چڑھنے اترنے کا مناسب موقع ملے گا، فیصلے کا اطلاق کل (جمعرات ) 22 دسمبر سے ہو گا۔اجلاس میں چھوٹے پلیٹ فارمز کو مرحلہ وار 1410فٹ سٹینڈرڈ کے لئے تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ انجن، پاور وین اور سامان کے ڈبوں کو ٹرین کے شروع یا آخر میں لگایا جائے تا کہ مسافروں کو چڑھنے اترنے میں آسانی ہو۔ویک اینڈ پر لاہور-راولپنڈی ریل کار میں مسافروں کے رش کے باعث اضافی کوچ لگانے کی ہدایت کی گئی ۔ سعد رفیق کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں ریلوے انفراسٹرکچر کی مرمت و بحالی کے لئے پاکستان ریلویز کو 14 ارب روپے امداد دے گی، امدادی رقم صرف بلوچستان کے لئے مختص ہو گی ریلوے ہیڈکوارٹرز کو جنگی بنیادوں پر انفراسٹرکچر بحالی پلان پیش کرنے کی ہدایت، کراچی ڈویژن میں بھی تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ، نئے ڈی ایس کراچی کا تقرر کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے لئے تمام قانونی ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔اجلاس میں مہر، بدر، راوی، سر سید، غوری اور تھل ایکسپریسز کی کمپوزیشن، آمدنی، اخراجات، سٹاپس و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا