کوئٹہ/ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ صوبائئ جنرل سیکریٹری خیر بخش بلوچ سابق صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ ضلعی صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی سمیت پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کی کثیر تعاد موجود تھی۔کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ اہم قومی مسئلہ سے جس کا واحد حل یہ ہیکہ تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے بامقصد مذاکرات کا آغاز کیا جائے سیاسی معاملات ہمیشہ سیاسی مذاکرات سے حل ہوتے ہیں طاقت کے استعمال سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ فنی اور معیاری تعلیم سے آراستہ ہوں اس کے علاوہ ساحل وسائل پر اختیار اور قومی حقوق کا حصول ممکن نہیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے اس دور میں قوی شعور کا بنیاد رکھا جب بلوچستان کے لوگ بدترین سیاسی سماجی اور معاشی پیچیدگیوں کا شکار تھے ان کی مستقل مزاجی اور جذبہ حب الوطنی ہمارا قومی اثاثہ ہے جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ڈاکٹر عبدلمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کا مضبوط مورچہ اور بلوچستان کے مجموعی عوام کا منظم سیاسی جماعت ہے اس پلیٹ فارم سے ہم وہ بات کرتے ہیں جسے ہم عملی جامعہ پہنا سکتے ہیں نیشنل پارٹی زبانی جمع خرچ پہ یقین نہیں رکھتی بلکہ عمل پہ یقین رکھتی ہے اپنے عوام سے کبھی غلط بیانی کرینگے نہ ہی قول و فعل کے تضاد پر یقین رکھتے ہیں اس لیئے نیشنل پارٹی کو عوام میں مجموعی بلوچستان میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔