وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تنظیمی سطح پر 326 لاپتہ افراد کی ایک لسٹ مکمل تفصیلات کے ساتھ سردار اختر مینگل کے سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیشن کو فراہم کردیا جن کے لواحقین 15 نومبر کو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ میں موجود تھےجب کمیشن نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا تھا انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تحقیقاتی کمیشن حقیقت مبنی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرے گی جو لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ جبری گمشدگیوں،فیک انکاونٹرز اور تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء کی ہراسمنٹ کو روکنے کے لیے موثر ثابت ہوگا دراثنا وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ،وائس چیرمین ماما قدیر اور کوآرڈینٹر حوران بلوچ نے پاکستان میں موجود آسٹریلین ہائی کمیشن کے سیکنڈ سیکریٹری پولیٹیکل میری رابرٹس سے ملاقات کی انہیں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے مسئلے اور انسانی حقوق کے حوالے سے بھی آگاہ کیا