جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی کی نااہلی”یک نہ شد دو شد” تو ہوچکا اب بھی بہت کچھ باقی ہے ”زلف خزاں کے سرہونے تک” اپنی رہائشگاہ پر جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بے حال شاید بحال اور انتخابات میں کھلاڑی اور اناڑی دونوں کو موقع میسر ہو انہو ں نے کہا کہ ”بوجوہ” اب ددنوں ہی ”لاڈلا” قرار پا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات متناسب نمائندگی کے بنیاد پر ہونے چاہئے مگر انتخابات کے نتائج مناسب نمائندگی کے انداز میں آتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی گرمی اور سردی خزاں کی آمد کی وجہ سے ہے اور یہ صورت حال نومبر تک ہے پھر سب کو ”مساوی” طور پر ٹھنڈ پڑجائے گی ۔