محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چار ڈی ایس پیز اور تین انسپکٹرز کے تبادلے کردیئے گئے ہیں۔ڈی ایس پی ایم ٹی کوئٹہ چوہدری خالد انور کی سروسز ڈی ائی جی اسپیشل برانچ کے سپرد کردی گئیں۔ ڈی ایس پی سنجاوی محمد نواز کو ڈی ایس پی ایم ٹی کوئٹہ تعینات کردیا گیا۔ ڈی ایس پی زیارت پستہ خان کو ڈی ایس پی سنجاوی تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ تعیناتی کے منتظر سید نور علی شاہ کو ڈی ایس پی پیڈ کوارٹرز نصیر آباد تعینات کردیا گیا ہے۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز پنجگور انسپکٹر ملک احمد کو قائم مقام ڈی ایس پی خاران تعینات کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر سی ٹی ڈی عبدالستار کو قائم مقام ڈی ایس پی جیونی تعینات کردیا گیا جبکہ قائم مقام ڈی ایس پی جیونی عبدالحفیظ کی سروسز ڈی ائی جی مکران رینج کے سپرد کردی گئی ہیں۔