کوئٹہ (گونج لائیو)سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے پاکستان آرمی، ایف سی بلوچستان اور سول انتظامیہ امدادی کاروائیوں میں مصروف عمل ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان، سول انتظامیہ کے ہمراہ سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بحالی میں مصروف عمل ہیں۔سیلاب زدہ علاقوں میں 2 ریلیف کیمپس فعال ہیں جہاں 3,968سیلاب زدگان کو پکا ہوا کھانا، راشن اور علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی، ایف سی بلوچستان اور این ڈی ایم اے کی جانب سے 10289 کھانے کے پیکٹس اور 5202ٹینٹ ،بسترے،مچھر دانیاں اورحفظان صحت کا سامان وغیرہ مستحق لوگوں میں تقسیم کیے گئے ہے۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں لوگوں کو متعدی امراض سے بچاو کے لیے فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان آرمی اورایف سی بلوچستان کی جانب سے 15فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس میں 1422مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے 30 سروے ٹیمیں کام کر رہی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4089گھروں کا سروے کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے ہونیوالے %99نقصانات کا جائزہ لگا لیا گیا ہیںبلوچستان کی تمام شاہراہیں ٹریفک کی آمدورفت کیلیے مکمل طور پر کھول دی گئیں ہیں۔ جبکہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پاک فوج، ایف سی بلوچستان، پاکستان کوسٹ گارڈ اور سول انتظامیہ مصروف عمل ہیں۔