کوئٹہ (گونج لائیو)پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ اورسینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے اس عزم کااظہار کیاہے کہ بلوچستان کے طلباء وطالبات کے مسائل کے حل کیلئے مل کر جدوجہد کی جائے گی ،دوسرے صوبوں میں زیر تعلیم طلباء کودرپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت بلوچستان کے نوجوانوں بلخصوص دوسرے صوبوں میں زیر تعلیم طلباء کودرپیش مشکلات ومسائل کے حل سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا،انہوں نے وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف کی جانب سے پنجاب ودیگر صوبوں میں بلوچستان کے اسکالرشپس کے کوٹے پر زیر تعلیم طلباء کے مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پرا قدامات کی تعریف کی اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پسماندہ بلوچستان کے طلباء ملک کے دیگر حصوں کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کانام روشن کررہے ہیں اس حوالے سے وفاقی حکومت اہم کردارادا کررہی ہے ،دونوں رہنمائوں نے اس عزم کااظہار کیاہے کہ بلوچستان کے طلباء وطالبات کے مسائل کے حل کیلئے مل کر جدوجہد کی جائے گی ،دوسرے صوبوں میں زیر تعلیم طلباء کودرپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔