ذوب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے حملہ آور مارا گیا ہے ہےالحمدللہ سراج الحق اور دیگر تمام احباب محفوظ ہیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر خود کش حملہ ہوا ہے تاہم وہ اور ان کے ہمراہ دیگر ساتھی مکمل محفوظ رہے ہیں۔ تاہم یہاں موجود دیگر 3 افراد زخمی ہوئے ہیں
’وی نیوز‘ کو مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ سراج الحق پر خود کش حملہ اس وقت ہوا جب وہ ’ژوپ‘ کے علاقے میں موجود تھے کہ اچانک یہاں دھماکہ ہوا تاہم سراج الحق اور ان کے ساتھ ان کے دیگر ساتھی محفوظ رہے ہیں۔
sے گفتگو کرتے ہوئے ژوب پولیس نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔
ژوب کے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کے مطابق دھماکہ ’ژوب‘ سے چھ کلو میٹر دور کوئٹہ روڈ پر ہوا۔
پولیس افسران اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوئے۔فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے متعلق کچھ نہیں جا سکتا۔
ادھر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر اپنے ٹویٹ میں بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق پر بلوچستان میں خودکش حملہ ہوا ہے حملہ آور مارا گیا ہے ہےالحمدللہ سراج الحق اور دیگر تمام احباب محفوظ ہیں،