کوئٹہ(یو این اے )سنی علماء کونسل و اہلسنت والجماعت بلوچستان کے امیر مولانا رمضان مینگل نے کہا ہے کہ صحابہ واہل بیت،ازواج مطہرات کا متفقہ طور پر بل پاس ہونا نیک شگون ہے ملک میں مقدس شخصیات کی توہین کا راستہ روک جائے گا اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے یہ بل سنگ میل ثابت ہوگا اس بل کے پاس ہونے پر سنی علماء کونسل آج یوم تشکر کے طور پر منا یا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے وفد سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ناموس صحابہ واہل بیت ازواج مطہرات کا بل قومی اسمبلی میں پاس ہونے پر آج کا دن یوم تشکر کے طور پر بلوچستان میں منا یا جائے گا اہلسنت علماء سے اپیل ہے کہ جمعتہ المبارک کے موقع پر خطبہ میں اس بل کے حوالے سے عوام اہلسنت کو آگاہ کریں کہ اس بل کے پاس ہونے سے ملک میں امن کی فضاء قائم ہوگی اور اس بل میں کسی قوم یا کسی مذہب کا کوئی ایسا نام نہیں ہے جس سے نفرت پھیل سکے ،انہوں نے کہاکہ بل میں صرف اور صرف صحابہ کرام کے ناموس ،اہل بیت ،ازواج مطہرات ،امہات المومنین کاتحفظ ممکن بنایاجاسکے گا،اس بل کے پاس ہونے پرعوام اہلسنت نے خوشی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہاکہ عوام اہل سنت کسی صورت اپنے رسول،صحابہ اکرام کی توہین برداشت نہیں کرسکتا ہم اپنے رسول اور اصحاب کیلئے جانوں کے نذرانوں سے بھی دریغ نہیں کرینگے ،پاکستان ایک اسلامی جمہوری ملک ہے ہمیں تمام اسلامی اصولوں کاپاس رکھتے ہوئے ہرمکتبہ فکر کے تحفظ کیلئے آگے بڑھناہوگا، انہوں نے کہاکہ سنی علماء کونسل اور اہل سنت والجماعت عوام اہل سنت کیلئے ہرقسم کی جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھے گی۔