کوئٹہ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان، سول انتظامیہ کے ہمراہ سیلاب متاثرین کی ریلیف اور بحالی میں مصروف عمل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں 3 ریلیف کیمپس فعال ہیں جہاں1568 سیلاب زدگان کو پکا ہوا کھانا، راشن اور علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے 857 کھانے کے پیکٹس 300 ٹینٹ وغیرہ مستحق لوگوں میں تقسیم کئے گئے ہے۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں لوگوں کو متعدد امراض سے بچاو کے لئے فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان آرمی اورایف سی بلوچستان کی جانب سے 8 فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس میں 320 مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔بلوچستان کی تمام شاہراہیں ٹریفک کی آمدورفت کیلیے مکمل طور پر کھول دی گئیں ہیں۔ جبکہ قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی، پاک فوج، ایف سی بلوچستان، پاکستان کوسٹ گارڈ اور سول انتظامیہ مصروف عمل ہیں۔