کوئٹہ، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہفتے کے دن پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان فیصلہ کریں گے کہ کس تاریخ کو پاکستان تحریک انصاف کی حقیقی آزادی لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے گی، مرکزی کور کمیٹی کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سے 18 نومبر بروز جمعہ حقیقی آزادی لانگ مارچ کیلئے قافلے کی روانگی ملتوی کردی گئی ہے