کوئٹہ(یو این اے )سابق وزیراعظم ورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے ، کارکنوں نے قومی شاہرائوں کو ٹائر جلا کربلاک دیا اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی،پی ٹی آئی کارکنان شہریوں سے الجھنے لگے بچوں کے ہمراہ کار سوار اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تلخ کلامی ۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پی ٹی آئی کی جانب سے بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاج کی کال پرکارکن سڑکوں پر نکل آئے ، کارکنوں نے قومی شاہرائوں کو ٹائر جلا کربلاک دیا اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی،کوئٹہ چمن قومی شاہراہ کوژک، میزئی اڈہ ،یارو اور کچلاک کے مقام پر بند کیاگیا جبکہ کوئٹہ ژوب ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ مسلم باغ مین بائی پاس،ودیگر علاقوں میں تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج شروع کر دیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور ٹریفک کو بلاک کردیا ،جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل گلستان وتحصیل قلعہ عبداللہ کے کارکنان کا سید حمید کے مقام پر خان صاحب کے ممکنہ گرفتاری سے متعلق روڈ بند کیا گیا ہے تحریک انصاف پشین کی جانب سے کوئٹہ چمن شاہراہ کے ساتھ ساتھ اب کوئٹہ اسلام آباد روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل بندکردیاگیاہے ۔پی ٹی آئی کوئٹہ کی جانب سے بلیلی کے مقام پر قومی شاہراہ کو بلاک کیاگیا جہاں پی ٹی آئی کارکنان شہریوں سے الجھنے لگے بچوں کے ہمراہ کار سوار اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ایک اور کار سوار اور پی ٹی آئی کارکنان آپس میں الجھ پڑے۔