عمران پر قاتلانہ حملے سواتی واقع کے خلاف پٹیشن دائرکر دی.
کوئٹہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدرسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے کارکن معظم شہید اور کئی افراد زخمی ہوئے لیکن ابھی تک اس قاتلانہ حملے کے خلاف ایف آیی آر تک درج نہیں کی گئی قانون کے مطابق ایف آئی آر پہلی معلوماتی رپورٹ ہوتی ہے جو عام پاکستانی شہری کسی کے خلاف بھی درج کرواسکتے بعدازاں اس پر تفتیش و تحقیق ہوتی ہے علاوہ ازیں بزرگ 75 سال کے سینیٹر اعظم خان سواتی کو مجرموں کے طرح اٹھا کر برہنہ کیا اور عمران خان کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشیش جب اعظم خان سواتی نہیں جھکے بلکہ پہلے سے بھی زیادہ پرعزم انداز میں عمران اور حقیقی آزادی کے غازی بن کر میدان ڈٹے رہے تو پھر انکی گھریلو او نجی زندگی کو بدنام کرنے کی کوششیں کی گئی جس کی مثال کسی بھی معاشرے میں تو کیا اعلان جنگ میں بھی نہیں ملتی ہم اعلیٰ عدلیہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے اور اعظم خان سواتی کے ایف آئی آر فوری طور درج کرکے قانونی تقاضے پورے کریں ۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube