پشتون دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کاشکار ہے اصغر خان
چمن, عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ کوئی ہم سے وطن کی ننگ و ناموس پر سمجھوتہ کرنے کی کوئی امید نہ رکھے پشتون دہشت گرد نہیں بلکہ دہرے دہشت گردی کاشکار ہے ماضی کے برعکس اب پشتون بحثیت قوم انتہاپسندوں دہشت گردوں اور ان کے پشت پناہی کرنیوالوں کو اپنی جنت نظیر وطن کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیگی پشتونوں کے وسائل پر اختیار ملنے اور امن کے قیام کیلئے فکر باچاخان کے متوالے نتائج کی پرواہ کئے بغیر ہر میدان کا مردانہ وار مقابلہ کرتے رہینگے شہید وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی سابق صوبائی ترجمان شہید اسد خان اچکزئی قومی ننگ وناموس کی دفاع میں اپنی جان دے گئے ان کی جدوجہد مشعل راہ ہے ان عظیم شہدا کی برسی ایسے حالات میں منانے جارہے ہیں جب ملک اور خطہ سیاسی ومعاشی عدم استحکام کا سامنا کرہی ہے کارکن اور ذمہ داران بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلع چمن آرگنائزر صلاح الدین وطن یار ڈپٹی آرگنائزر عبدالخالق حقمل صوبائی کونسل ممبر خان امان اللہ خان اچکزئی کیلم اللہ حکمت یار مولوی اختر محمد نے شہیدانو کور مردہ کاریز چمن میں 18نومبر چمن جلسہ(شہدابرسی) تیاری کے سلسلے میں ورکرز اجلاس کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا مقررین نے کہا کہ فکرباچاخان ان شہیدوں کی لازوال قربانی کی بدولت صد سالہ سفر پورا کرہاہے حالات چاہئے جیسے بھی ہو قومی ننگ ونا موس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ اسد خان شہید چمن بارڈر پر یہاں کے غریب پرور محنت کشوں کے معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے جان قربان کر گئے اسی طرح شہید خان جیلانی خان اچکزئی پشتون دشمن قوتوں کو للکارتے رہے وہ جام شہادت تو نوش کر گئے لیکن قوم دشمن وطن دشمن قوتوں کے سامنے سر تسلیم خم نہ ہوئے اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع چمن کے زیر اہتمام 18نومبر جلسہ عام(شہدا برسی) تیاری کے سلسلے میں متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور اب تک کئے گئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا اس سے پہلے شہدا کی روح ایصال ثواب کیلئے شہدا کور مردہ کاریز میں قرآن خوانی اور غربا میں لنگر تقسیم کیا گیا دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی پارٹی ذمہ دران کے ہمراہ شہدا قبرستان گئے اور شہدا کے قبروں پر پارٹی پرچم لہرائے اور ان کی درجات بلندی کیلئے دعا کی گئیں
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube