سردار اختر مینگل مسنگ پرسنز کےاحتجاجی کیمپ کا دورہ کرینگے
کوئٹہ، نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان نشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل جان کے سربراہی میں قائم کمیشن 15 نومبر کو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کےاحتجاجی کیمپ کا دورہ کرے گی کمیشن کے سربراہ اور ممبران تنظیم کے رہنماوں اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے ملاقات بھی کرینگے لاپتہ افراد کے اہلخانہ سےگزارش ہےکہ وہ 15 نومبر کو احتجاجی کیمپ میں اپنی موجودگی یقینی بنائے تاکہ وہ خود اپنے لاپتہ پیاروں کے جبری گمشدگی کے تفصیلات کمیٹی کو بتائے اور اپنے لاپتہ پیاروں کے لیے آئینی و پرامن جد و جہد کے بعد بھی انہیں انصاف نہ ملنے کی وجہ وہ جو زہنی کرب و اذیت اور مشکلات میں مبتلا ہے وہ کمیٹی کے سامنے بیان کرسکے واضع رہے کہ احتجاجی کیمپ کے دورے کے موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، وفاقی سیکرٹری ہیومن رائٹس اور سیکرٹری سیکرٹریٹ سینٹ بھی کمیشن کے سربراہ اور ممبران کے ہمراہ ہونگے
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube