کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان پولیس کے حکم نامے میں آئی جی پولیس بلوچستان نے بلوچستان کے تمام رینج کے ڈی آئی جی اور تمام اضلاع کے ایس ایس پی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں موجود متعدد غیر قانونی پٹرول پمپس موجود ہیں جو حفاظتی انتظامات اور بغیر لائسنس کے کام کر رہے ہیں ان کی وجہ سے عوام کی حفاظتی اقدامات اور ماحولیات کو خاص خطرہ لاحق ہے حکم نامے میں مزید لکھا ہے کہ غیر قانونی پٹرول پمپس میں حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا نہ ہونا جیسے پٹرولیم مصنوعات کی مناسب اسٹوریج اور ہینڈلنگ ، ناقص ساز و سامان، آگ سے حفاظت کے ناکافی اقدامات اور سہولیات کی کی ناقص بحالی سے آگ، دھماکے اور آلودگی سمیت مضر واقعات پیدا ہو سکتے ہیں آئی جی پولیس نے 03 دن کے اندر بلوچستان بھر میں موجود غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈان کر کے روپورٹ طلب کر لیا ہے ڈسٹرک حب اور لسبیلہ سمیت گوادر اور کیچ میں بھی موجود غیر قانونی بغیر لائنسنس یافتہ پٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہونے والا ہے۔