ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمد درانی کے آنے سے سماج دشمن عناصر پر زمین تن ہوگئی ہے
خالق آباد(عنایت بابر) ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمد درانی کے آنے سے سماج دشمن عناصر پر زمین تن ہوگئی ہے ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمد درانی ایک فرض شناس اور مخلص آفیسر ہے جب سے موصوف نے نے چارج سنبھالا ہے قلات میں عوام کے مسائل حل ہورہے ہیں جو بعض عناصر کو ہضم نہیں ہورہی ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماؤں انجنیئرریاض لانگو، جنرل سیکرٹری عنایت اللہ بابر، چیئرمین ذوالفقارعلی نیچاری، کامریڈعلی اکبرلانگو، اسٹوڈنٹ سیکریٹری محمدعلی لانگو، چیئرمین علی خان لہڑی، ترجمان مقبول نیچاری، محمدصدیق بلوچ، حفیظ اللہ لہڑی ،عبدالقدیرنیچاری، بابوعثمان نیچاری، بابوحقداد نیچاری، ندیم حسین نیچاری، قاری عبدالباسط لانگو، جمیل احمد لانگو، نیاز غنی بلوچ ودیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمد درانی کے آنے سے سماج دشمن عناصر پرزمین تنگ ہو گئی ہے ڈپٹی کمشنر قلات نے جب سے قلات کا چارج سنبھالا ہے قلات میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے خودہسپتال ، بی ایچ یوز کا دورہ کررہے ہیں اور ڈاکٹروں کی حاضریاں چیک کرتے ہیں ڈاکٹروں کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جارہا ہے تعلیم کی بہتری کیلیے خودقلات و خالق آباد کے اسکولوں کا دورہ کررہے ہیں اساتذہ کی حاضیا چیک کررہے ہیں اور جو ڈاکٹر یا اساتذہ غفلت برت رہے ہیں ان کے خلاف کاروائی کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر قلات کے آنے سے سماج دشمن عناصر اور کچھ سیاسی پارٹیوں کو اس لیے تکلیف ہے کہ ڈی سی قلات کے آنے سے ترقیاتی کاموں اور محکموں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے جس سے تعلیم،علاقی اور سماج دشمن عناصر ڈی سی قلات کے خلاف ہیں اور وہی عناصر قلات و خالق آباد کی ترقی نہیں چاہتے ہیں اس لیے اب وہ پریس کانفرنس کرکے عوام کو بہکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں قلات و خالق آباد انتظامیہ کی کارکردگی لائق تحسین ہے قلات و خالق آباد کے عوام ڈی سی قلات کے ساتھ ہیں محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہےہیں انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی عناصر کو یہ بہتری اور عوام کے مسائل حل ہونا ہضم نہیں ہورہی ہے اپنے پروٹوکول اور ذاتی مفادات کے لیے سیاسی ایشو بناکر ڈپٹی کمشنر ودیگر آفیسران کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ہم ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمد درانی کو عوام دوست اقدامات اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں انہیں اخلاقی حمایت کا مکمل یقین دلاتے ہیں امید رکھتے ہیں کہ وہ ضلع قلات میں امن و امان کے قیام اور عوامی مسائلِ حل کرنے کے لیے مزید اقدامات اُٹھائے جائیں گے
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube