جعفر ایکسپریس کی مچھ سے پشاور تک ٹرین کیلئے بکنگ آج سے شروع
ڈی ایس ریلویز کوئٹہ فرید احمد نے بتایا کہ مچھ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس 20 نومبر سے چلائی جائے گی، جعفر ایکسپریس میں نشستوں کیلئے ایڈوانس بکنگ اتوار سے شروع ہورہی ہے۔ڈی ایس ریلویز کے مطابق بکنگ کیلئے ریزویشن آفس صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ڈی ایس ریلویز کوئٹہ نے بتایا کہ کوئٹہ سے مچھ تک مسافروں کو مفت ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گی جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو سڑک کے ذریعے مچھ لے جایا جائے گا۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube