پاکستان کی مضبوطی کیلئے برداشت کے ساتھ تنقید برائے تعمیر اپنائیں :مسلم لیگ (ن)
کوئٹہ ،،پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر و سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں عدم برداشت تشدد اور گالم گلوج کا کلچر تباہی ہے، تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کی مضبوطی اور بقا کیلئے برداشت کے ساتھ تنقید برائے تعمیر اپنائیں تاکہ ملکی کی بقا اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے سیاسی کی جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے عوام اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ ہم سب پاکستانی ہیں جس مقصد کیلئے وطن عزیز حا کیا گیا تھا وہ عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت تھیں تاکہ سب کو یکساں حقوق حاصل ہوں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں سیاست سے برداشت کا مادہ ختم ہو رہا ہے جبکہ سیاسی جماعتیں تنقید برائے تعمیر کی بجائے تنقید برائے تنقید قائل ہوتی جا رہی ہے شخصی تنقید، عدم برداشت، گالم گلوج جیسے کلچر نے پاکستان کی سیاست کو تباہ کردیا ہے جس کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان اور اس کی عوام کو ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی معیشت، معاشرے کی ترقی اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کے صف اول میں کھڑا کرنے کیلئے سیاست میں عوام کا سیاستدانوں پر اعتماد کے فروغ، تنقید برائے تعمیر، برداشت اور تحمل کو فروغ دی جائیں۔ تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کی مضبوطی اور بقا کیلئے برداشت کے ساتھ تنقید برائے تعمیر اپنائیں تاکہ ملکی کی بقا اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے سیاسی کی جا سکیں۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube