آج پاکستان کا ہر شہری پاک فوج کے جوانوں کو سلوٹ کر رہا ہے’میر ضیاء اللہ لانگو
مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پاک فوج کے ادارے اور خاص طور پر ایک اعلیٰ فوجی افسر کے خلاف بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کی سختی سے مذمّت کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج، یہ نام سنتے ہی ہر محب وطن کے دل میں عزت و محبت کا جذبہ جاگ اٹھتا ہےجس کے خلاف تحریک انصاف کے چیئرمین دوریاں پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں مشیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پاک فوج ایک پروفیشنل ادارہ ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہیں اور میں پاک آرمی کی کوششوں کو سراہتا ہوں کہ دہشت گردی کی ستائی قوم کو روشن کل کی نوید پاک فوج سے ملی ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ہر محاذ پر اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کا وہ حق ادا کیا کہ آج پاکستان کا ہر شہری پاک فوج کے جری جوانوں کو سلوٹ کر رہا ہے۔ لیکن کچھ مفاد پرست لوگ اپنی مفادات کی خاطر پاک فوج پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنی ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اس امر کو قابل ستائش قرار دیا کہ پاک فوج نے اعلیٰ افسران کے خلاف بے بنیاد،اور فضول الزامات پر وزیر اعظم پاکستان سے ایکشن لینے کا کہا ہے تاکہ ان مفاد پرست ٹولے کو بے نقاب کر سکیں
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube