ڈھاڈر،، بلوچستان کے معروف سیاسی شخصیت سینئر پارلیمنٹرین رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے وزیر آ باد میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر فائرنگ اور اس کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ایسی نازک صورتحال میں لانگ مارچ کی نگرانی میں غفلت اور ناقص سیکورٹی ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے سیاست میں تشدد کے عنصر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سیاسی اجتماعات کی حفاظت کے لیے پہلے سے حکمت عملی تیار کی جاتی ہے تاکہ اس قسم کی صورتحال پیدا نہ ہو کیونکہ موجودہ حالات میں ملکی استحکام کی ضرورت ہے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں برداشت رواداری اور صبرو تحمل کی سیاست کو فروغ دینا چاہیے انہوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہلاک شخص کے لیے دعائے مغفرت اور اللہ پاک تمام زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔
پنجاب حکومت کی لانگ مارچ میں غفلت سوالیہ نشان ہے,سردار یار محمد رند
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube