
عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے اسلام کا بول بالا کیا ہے
کوئٹہ ،پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام پارٹی چیئرمین پر گجرانوالہ میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملک بھر کی طرح بلوچستان اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے منان چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا گیا جس کی قیادت پارٹی بلوچستان کے صدر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری جنرل سیکرٹری منیر بلوچ صوبائی مشیر مبین خان خلجی رکن قومی اسمبلی منورہ منیر وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹرعادل خان بازئی سابق ناظم محمد رحیم کاکڑ نوابزادہ شریف جوگیزئی صادق آغا نصیب اللہ بیٹنی سمیت دیگر کررہے تھے دھرنے کے شرکاء نے پارٹی کے جھنڈے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمارے قائد پر بزدلانہ حملہ منصوبہ کے تحت کیا گیا تاکہ پرامن حقیقی مارچ میں شر پھیلانے کی کوشش کی جائے مریم نواز جھوٹی نے کہا کہ عمران خان کا باب ختم ہو گیا ہے اللہ نے کرم کیا ہمارے لیڈر کو نئی زندگی دی دونوں پائوں پر گولیاں لگنے کے باوجود 70 سال کی عمر و قوم کو حوصلہ دیتا رہا انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا لانگ مارچ پھر سے شروع کرنے کی کال دے دی ہے ہم پاکستان کے بہادر اینکر ارشد شریف کو ملک کے لئے قربانی دینے پر فخر ہے امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اسلام آباد کو انہوں نے قلع بنا دیا ہے عمران 7 حلقوں سے کامیاب ہونے والا واحد لیڈر ہے سازش کے تحت حملہ آور کا بیان میڈیا پر لایا گیا عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے اسلام کا بول بالا کیا ہے اور آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنے لوگ کوئی لیڈر اکٹھے نہیں کر سکا عوام اسلام آباد کا رخ کریں گے کیونکہ وہ جھوٹ اور کرپشن کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف وکلاء تاجر چیمبر آف کامرس سمیت تمام تنظیموں جمعیت علماء اسلام کاکڑ جمہوری پارٹی سمالانی اتحاد اور دیگر سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں آج بلوچستان کے تمام اضلاع میں شٹرڈائون ہڑتال کی گئی بلوچستان سے آزادی مارچ کا قافلہ 6 نومبر کو روانہ ہوگا بلوچستان کے غیور عوام حقیقی آزادی مارچ کے قافلے میں ہمارا ساتھ دیں گے اور یہ مارچ اسلام آباد کا رخ کرکی امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کو یقینی بنائے گا جس طرح عمران خان پر حملہ کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں وفاقی وزیر داخلہ نے منصب کی توہین کی ہے امپورٹڈ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑررہے ہیں اور کرپٹ ٹولے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں مظاہرے میں جمعیت علماء اسلام شیرانی گروپ کے مرکزی رہنماء مولانا صادق نورزئی نے بھی شرکت کی مظاہرین کافی دیر دھرنے دیکر بیٹھے رہے اور بعد میں پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube
پاکستان کی تاریخ میں اتنے لوگ کوئی لیڈر اکٹھے نہیں کر سکا عوام اسلام آباد کا رخ کریں گے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری
اینکر ارشد شریف کو ملک کے لئے قربانی دینے پر فخر ہے امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اسلام آباد کو انہوں نے قلع بنا دیا ہے یہ مارچ اسلام آباد کا رخ کرکی امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کو یقینی بنائے گا جس طرح عمران خان پر حملہ کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں وفاقی وزیر داخلہ نے منصب کی توہین کی ہے امپورٹڈ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑررہے ہیں اور کرپٹ ٹولے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں مظاہرے مظاہرین کافی دیر دھرنے دیکر بیٹھے رہے اور بعد میں پرامن طور پر منتشر ہوگئے
- Advertisement -