کوئٹہ ،،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے سالار شہدا خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 49ویں برسی کو نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا ۔ خان شہید کے ویژن ، افکار ان کے نظریات پارٹی کارکنوں کیلئے مشعل راہ ہے ، عوام کی جوق در جوق شمولیت پشتونخوامیپ کی درست قومی سیاسی جمہوری وطن دوست پالیسیوں کا مظہر ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے تختانی بائی علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام کلی اباسین افغان میں حسین خان کی قیادت میں مختلف سیاسی کارکنوں سمیت 57افراد کی پشتونخوامیپ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتماع ،شیرگل کلی میں حاجی موسیٰ خان آکا ، حاجی عبداللہ آکا ، حاجی انار گل آکا ، مولاداد ، حاجی حضرت آکا ، حاجی بصیر آکا، محمد نبی ،حسین خان ،انور خان ، مالک خان ، غلام رسول اور عبدالرحیم خان کی قیادت میں50افراد کی پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس سے علاقائی سینئر معاون سیکرٹری محمد نعیم اچکزئی ، محمد حسین مریانی ، مولوی خدائے نور ترہ کئی ، سمیع اللہ یوسفزئی ، محمد ابراہیم ، رحیم افغان ودیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ جبکہ تختانی بائی پاس علاقائی ایگزیکٹو کے اجلاس سے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے خطاب کیا ، اجلاس کی صدارت علاقائی سیکرٹری حمد اللہ بڑیچ نے کی اجلاس میں علاقائی ایگزیکٹو کے ممبران اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں برصغیر پاک وہند اور پشتونخوا وطن کی آزادی کے قافلے کے عظیم سالار خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے شہادت کی 49ویں برسی کی مناسبت سے 2دسمبر 2022کوہونیوالے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پشتونخوا میپ نے روز اوّل سے اپنے غیور عوام کے حقوق و اختیارات کے لئے تاریخی جدوجہد کی ہے سالار شہدا خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی سے لے کر ملی شہید عثمان خان کاکڑ سمیت دیگر شہدا نے اپنے خون سے اس تحریک کی حفاظت کی ہے اور آئندہ بھی اس قربانیوں کو دوام دیگی۔
۔انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ اپنے عوام کی بلا امتیاز خدمت کو ترجیح دی موجودہ حلقہ پی بی 31کے عوام نے پارٹی پر جس اعتماد کا اظہار کیا پارٹی نے ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچایا اور ہر شعبہ زندگی تعلیم ، صحت ، آبنوشی ، مواصلاتی ، زرعی سمیت ہر شعبے میں عوام کی بھرپور خدمت کی ، عوامی مطالبات کے مدنظر ہر علاقے میں ترقیاتی اسکیمات کو پائے تکمیل تک پہنچایا گیا جس سے آج تمام عوام استفادہ حاصل کررہے ہیں ۔ اسی
طرح بجلی ، گیس کی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف علاقوں میں اسکیمات کو پائے تکمیل تک پہنچایا گیا ، بجلی کے کھمبوں ، ٹرانسفارمرز کی تنصیب ، نئے کنکشنوں اور گیس پائپ لائن کی بچھائی ، نئے کنکشن ، گیس پریشر کی کمی کے خاتمے کیلئے اقدامات کیئے گئے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیروں کی صفوںمیں اپنا وقت ضائع کرنے کی بجائے پشتونخوامیپ کی صفوں میں شامل ہوکر پشتون قومی تحریک کی جاری جدوجہد کو تقویت بخشے ۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube