گوادر ( یو این اے) جیونی میں نامعلوم مسلح افراد کا پاکستان کوسٹ گارڑ کے قافلے پر دھماکہ اور فائرنگ،ایک اہلکار شہید، سات زخمی ہوگئے واقع جیونی کے علاقے دران میں پیش آیا تفصیلات کے مطابق جیونی کے علاقے دران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستان کوسٹ گارڈ کے قافلے پر حملہ کردیا،پاکستان کوسٹ گارڈ کی کیو آرایف پر پہلے بارودی سرنگ سے دھماکہ کیا گیا پھر فائرنگ کی گئی زرائع کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے واقع جیونی کے علاقے دران میں پیش آیا، حملے میں کوسٹ گارڑ کا ایک اہلکار سمیر ثاقب شہید ہوگیا جبکہ دیگر سات اہلکار شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں سپاہی حوض وقار،محبوب،مدثر،سلیم،عرفان،
جنید،طاہرشامل ہیں۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube