کوئٹہ(یو این اے)پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کانمائشی میچ کل کھیلاجائے گا نمائشی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگاسیکورٹی انتظامات مکمل جبکہ کوئٹہ شہر کے سرکاری ہسپتالوں میںایمرجنسی نافذ کردی گئی ،لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد اورمعروف ایمپائر علیم ڈار کے علاوہ قومی ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل، عثمان قادر، اسد شفیق، محمد حسین بھی میچ میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) ایک نمائشی میچ کل کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم پشاور زلمی اور میزبان ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلاجائے گا۔اس حوالے سے سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔
ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس کوئٹہ غلام اظفرمہسر کے مطابق ٹکٹ کے بغیر کسی کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی بغیر اسٹیکر کے کسی گاڑی کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی شائقین کو ٹکٹ پر لکھے گئے گیٹ سے اندر جانے دیا جائیگا پاکستانی جھنڈے کے علاوہ غیر ملکی یا سیاسی جھنڈے کو گراونڈ میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اس کے علاوہ شہری پانی کی بوتلیں بھی ساتھ نہ لائیں دوسری جانب فرنچائز ٹیموں کے کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روزلیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد معروف ایمپائر علیم ڈار اورعمر اکمل، عثمان قادر، اسد شفیق، محمد حسین بھی میچ میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمان ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ اور ڈی جی سپورٹس نے مہمانوں کا استقبال کیامحکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میںکہاگیاہے کہ 5فروری کو ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے نمائشی میچ کے باعث شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے 3فروری سے 6 فروری تک شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں عملے کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے پیرامیڈیکس، ڈاکٹرز، نرسنگ اور ایمبولینس سروس کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے، ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف کی چھٹیوں پر 3 تاریخ سے 6 تاریخ تک پابندی عائد کردی گئی.
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube