کوئٹہ۔نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ حقیقی جمہوری سیاست ہی تبدیلی کے عمل میں ابتدا کا ضامن ہوتا ہے۔ سیاست بغیر سماج کے اور سماج بغیر سیاست کے نامکمل ہے۔اس لیے عوام کو سیاست سے لاتعلقی نہیں بلکہ سیاست و سیاسی جماعتوں کو سمجھنا ہوگا۔تب تبدیلی کے عمل کو سماج میں ممکن بنایا جاسکتا ہے۔نیشنل پارٹی سیاست کو علم عمل خدمت اور اصولوں کی بلندی قرار دیتی ہے۔اور اس پر مکمل کاربند ہے۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان اسلم بلوچ نے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں غیر رسمی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔غیر رسمی اجلاس میں کوئٹہ سمیت صوبے کی سیاسی صورتحال پر گفت و شنید کیا گیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبر مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ممبران ورکنگ کمیٹی انیل غوری قیوم سجن یونس بلوچ ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری ملک عبدالراحمن بنگلزئی ڈاکٹر رمضان ہزارہ کاشف حیدری سمیت دیگر موجود تھے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ چند سال سے ملکی سیاست سے اقدار و روایات کو پامال کیا جارہا ہے۔طوفان بدتمیزی و گالم گلوج کو وتیرہ بنایا گیا ہے۔لیکن افسوس ہے کہ بلوچستان جو سیاسی وسماجی حوالے سے سنجیدہ و بردبار صوبہ رہا ہے۔یہاں بھی سیاسی اصولوں نظریات و اقدار کو پس پشت ڈالا گیا ہے۔اور بھڑک بازی اور مراعات و مفادات کو ترجیح دی جارہی ہے۔مفادات کے لیے غیر جمہوری عناصر کی پالیسیوں کو اپنایا گیا ہے۔اور پھر ڈھٹائی سے گناہ و ثواب کے زریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کیجاتی ہے۔جو قابل افسوس ہے رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں بلوچستان میں کونسا منفی عمل ہے جو نہیں ہوا۔بلوچستان کی قومی وسائل کو بے دریغ لوٹا جارہا ہے۔ماہی گیروں کو نان شبینہ کا محتاج اور
سمندری حیات کی بدترین نسل کشی کی جارہی ہے۔لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا جارہا ہے۔بدامنی اور رہزنی روز کا معمول بن گئے ہیں۔کرپشن و کمیشن عروج پر ہیں۔کوئٹہ سمیت مکمل صوبہ کھنڈرات بنتا جارہا ہے۔گیس پانی بجلی میسر نہیں۔تعلیم و صحت کے شعبے زبوں حالی کا شکار ہوگئے ہیں۔قاہدین نے کہا کہ عوام کو نااہل حکمرانوں سے لاتعلق نہیں بلکہ ان کا محاسبہ کرنا ہوگا۔اور اپنے حقوق کا حساب لینا ہوگا۔اس کےلیے سیاسی عمل کا حصہ بننا ہوگا۔اور اس سیاسی پلیٹ فارم کو چننا ہوگا جو حقیقی طور پر سیاسی اصولوں و نظریات پر اراہستہ ہے۔نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کی حقیقی نمائندگی کرسکتی ہے۔عوام نیشنل پارٹی پر اعتماد کریں نیشنل پارٹی ان کی اعتماد کو لیکر نئ اور ترقی یافتہ و خوشحال سماج کی تشکیل کریگی۔جہاں ان کی نہ نوکری فروخت ہوگی نہ ہی فنڈز کرپشن کے نذر ہونگے اور نہ ان کو جان کو خطرہ ہوگا ۔
نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو حقیقی نمائندگی کرسکتی ہے
کوئٹہ سمیت مکمل صوبہ کھنڈرات بنتا جارہا ہے۔گیس پانی بجلی میسر نہیں۔تعلیم و صحت کے شعبے زبوں حالی کا شکار ہوگئے
Highlights
- کوئٹہ سمیت مکمل صوبہ کھنڈرات بنتا جارہا ہے۔گیس پانی بجلی میسر نہیں۔تعلیم و صحت کے شعبے زبوں حالی کا شکار ہوگئے
Leave a comment