کوئٹہ ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے دوسرے گروپ کے چئیرمین جناب خوشحال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پشتونخوا میپ کا تاریخ ساز پانچویں قومی کانگریس کی کامیابی پارٹی عہدیداروں ،کارکنوں،بہی خواہوں کی انتھک محنت اور ہمارے غیور عوام کی بے لوث تائید و حمایت کے باعث ممکن ہوئی جو تاریخ میں پہلی بار پارٹی مشران اور ہزاروں کارکنوں نے اپنی نظریات ، اپنے سیاسی جمہوری جدوجہد اور اپنی منظم تنظیم کی راہ پر ڈٹ کر اپنے عوام کی حمایت حاصل کی ہے۔جبکہ دوسری طرف ہمارے غریب عوام کی مکمل اکثریت برسر روزگار،بھوک و افلاس سے نجات اور ترقی و خوشحالی پر مبنی زندگی گزارنے کی جو امید ختم ہوچکی ہے ہماری پارٹی اس ناامیدی اور مایوسی کو ترقی و خوشحالی اور پر امن زندگی کی منزل حاصل کرنے میں تبدیل کردے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع پشین کے یارو بازار میں ممتاز قبائلی و تاجر رہنما حاجی زکریا خان کاکڑکی جانب سے پروقار ظہرانے سے خطاب اور کلی ملکیار میں پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری خلیل خان ترین و احسان اللہ ترین کے ظہرانے اور کوئٹہ میں پارٹی رہنما صالح دوتانی کی جانب سے دئیے گئے عشائیے کے موقع پر خطاب اور بات چیت کرتے ہوئے کہا۔یارو میں ظہرانے کے شرکا سے پارٹی کے شریک چئیرمین مختار خان یوسفزئی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسی روشان، مرکزی سیکرٹری مالیات یوسف خان کاکڑ اور حاجی زکریا خان کاکڑ نے بھی خطاب کیا۔خوشحال خان کاکڑ نے کہا کہ واضح سیاسی بیانیے ،واضح حکمت عملی، نظم و ضبط اور اجتماعی قیادت کی رہنمائی میں جدوجہد کرتے ہوئے پارٹی کو نظریاتی علمی اور سائنسی اصولوں کے خطوط پر استوار کرتے ہوئے جاری سیاسی جمہوری جدوجہد کو مزید تیز کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اور آپ انتہائی خوش قسمت لوگ ہیں کہ ہمیں اپنے غریب عوام حتی کہ معصوم بچوں کی تائید و حمایت حاصل ہے مجھے ایک گھرانے کے معصوم بچی نے اپنی بچت کی کنجی توڑ کر ہزاروں روپے چندہ دیا اور روزانہ مزدوری کرنے والے مزدور نے اپنی بچت دس ہزار روپے دفتر لاکر جمع کئے یہ ہماری غیور عوام کی محبت اور عقیدت ہے۔ہمیں اور آپ کو ہر قسم کی کوتاہی اور غلطیوں سے دور ہوتے ہوئے اس غریب اور لاچار عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ہوگا اور اپنے بیانیے پر پورا اترتے ہوئے اپنے غیور عوام سے کسی بھی مرحلے پر خیانت کا تصور بھی نہیں کرنا ہوگا ہمارے غریب عوا م کو اب بھی دن رات سخت ترین مشکلات کا سامنا ہے بلکہ بحیثیت قوم سارا وطن مشکلات سے دوچار ہیں۔ہمیں اپنے غیور عوام کو درپیش اس اذیت ناک صورتحال کو مدنظر رکھ کر آگے بڑھنا ہوگااور اپنے غیور ملت کی امیدوں پر پورا اترنا ہوگا ہمیں پارٹی کے منشور و آئین پر کاربند رہتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے آواز بلند کرنا ہوگاا نہوں نے کہا کہ پارٹی اداروں کو اعلی معیار کے ساتھ متحد و منظم کرنے اور انہیں فعال رکھنا انتہائی ضروری ہے اور پارٹی اداروں کی طرف سے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو جو ذمہ داریاں تفویض کی جاتی ہے ان ذمہ داریوں کو بروقت پورا کرنا اشد ضروری ہے۔جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی تاریخ میں پہلی بار تاریخی قومی کانگریس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کیں اور ساتھ ہی خوش آئند بات یہ ہے کہ پارٹی کے مرکزی اور صوبائی ایگزیکٹیومیں خواتین رہنماوں کو نمائندگی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سالار شہدا خان شہید ،سائیں کمال خان شیرانی، عبدالرحیم مندوخیل، شیر علی باچا، عبدالرزاق خان دوتانی اور ملی شہید عثمان خان کاکڑ جیسے تمام اکابرین کے افکار و نظریات ،جدوجہد اور قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے اپنے صفوں کو ہر سطح پر منظم کرنا ہوگا پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے اپنے اعلی انسانی ،اسلامی اور پشتنی اقدار اور اعلی سیاسی اخلاقیات کو مدنظر رکھ کر اپنے گفتار اور کردار میں یکسانیت لازمی طور پر پیدا کرنی ہوگی اور سوشل میڈیا کی ہر قسم منفی استعمال کو مستر د کرتے ہوئے انہیں اپنی تحریک اور اپنے غیور عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور انہیں حل کرنے کیلیے استعما ل کرنا ہوگا اور اسی طرح پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے ماضی کی غلطیوں اور ہر قسم کی منفی رویے اور منفی طرز عمل سے اپنے آپ کو دور رکھتے ہوئے پارٹی نظم و ضبط کی ہر حالت میں پابندی کرنی ہوگی اور اپنے غیور عوام کے دن رات ایسی بے لوث خدمت کو دوام دینا ہوگا جس طرح حکومت کے ادارے عوام کی خدمت پر مامور ہیں اور اس خدمت کے دوران پشتونخوا وطن کے تمام عوام کی بلا تمیز ،بلا رنگ و نسل ،زبان،مذہب کے درمیان کوئی فرق نہیں رکھنا ہوگا جبکہ ممتاز قبائلی اور تاجر رہنما حاجی زکریا خان کاکڑ ان کے بھائیوں عزیز و اقارب کی جانب سے پارٹی کے تمام مرکزی ایگزیکٹیو،صوبائی ایگزیکٹیو اور پارٹی رہنماوں کو پشتنی پگڑی پہنائے گئے اور ظہرانے میں ضلع پشین کے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی اور اسی طرح کلی ملکیار میں بھی پارٹی رہنماوں کو پشتنی پگڑی پہنائے گئے