دکی ،،چمالنگ کے علاقے انگور شیلہ میں دو مختلف کوئلہ کانوں میں مٹی کا تودہ گرنے اور ٹھیلے کی زد میں آنے سے دو کا نکن جاںبحق ہوگئے۔ایس ایچ او چمالنگ محمد شاہ کے مطابق جانبحق کانکنوں میں سے شیر علی ولد عبد الودود کا تعلق سوات سے ہے۔جبکہ دوسرے جانبحق کانکن بسو خان ولد سور کا تعلق افغانستان سے ہے۔لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے آبائی علاقوں کے لئے روانہ کردی گئی۔