گوادرسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت گوادر میں سیاحتی حکمت عملی کے تحت ”کیفے ٹورازم”کا آغاز کردیا گیا ، گوادر کے دو مقامی افراد نے اپنی خاندانی کشتی کو کیفے میں تبدیل کردیا ہے اور ان کے اس اقدام کو انتہائی پذیرائی مل رہی ہے کیفے ٹور ازم کے خالق گوادر کے مقامی دو رہائشی فہد اسحاق اور قدیر نے بتایا کہ جس کشتی کو کیفے کے لئے استعمال میں لایا گیا ہے اسکا انجن خراب ہونے کے بعد کھڑا کر دیا گیا تھا اور یہ کئی سالوں تک اسی طرح پڑی رہی ۔اس کی تزئین و آرائش کر کے اسے کیفے بوٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جسے باضابطہ طور پر ”پاڈیزر کیفے”کا نام دیا گیا ہے ۔