کوئٹہ ،،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی کے علاقے کمان پاس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر فورسز کے کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز نے جرات مندانہ کاروائی کرکے دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا اور بہت بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا جو دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کے بہادر سپوتوں نے ملک کی خاطر جانوں کے نزرانے پیش کئے بلوچستان کے عوام اپنی فورسز اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وزیراعلیٰ نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ٰشہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا ء کرے وزیراعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں اور قربانیوں سے امن قائم ہواوزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام کے تعاون سے دیرپا امن کے قیام کو ہر صورت یقینی بنائیں گے