پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان علاقے شاہرگ کے قریب کمان پاس کے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے پر ہیلی کے ذریعے کارروائی کی۔گی سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلےمیں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شفیع اللہ اور سپاہی محمد قیصر شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے بھاگنے کے تمام راستوں کو بندکیا، دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے فورسزکا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں سے آئی ای ڈیز سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔