بلوچستان کے وسائل چندلٹیروں کے جیبوں میں جانے کے خلاف ہر فورم پرآوازاُٹھاتے رہیں گے،مقررین کا خطاب
کوئٹہ(یو این اے )جماعت اسلامی کے زیر اہتمام گوادر،ژوب ،لسبیلہ ، لورالائی،تربت،نوشکی ،موسیٰ خیل،ڈیرہ مراد جمالی،پنجگور ،قلعہ سیف اللہ ،پشین ،مستونگ ،مسلم باغ ،زیارت ،نصیرآباد،بیلہ سمیت تمام بڑے شہروں میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پرجھوٹے مقدمات ،ساڑے ماہ سے قید میں رکھنے کے خلاف ،جائز جمہوری حقوق ، مولانا ہدایت کی رہائی کیلئے یوم احتجاج منایاگیااضلاع کے ہیڈکوارٹرزپر احتجاجی ریلیاں،مظاہرے ،جلسے وسیمینار ہوئے جس سے جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء بشیراحمدماندائی ،زاہداختربلوچ ،مولانا عبدالکبیر شاکر ، ظہوراحمدکاکڑ،حاجی نظیف اللہ ،مولانا عبدالناصر،حاجی عبدالباری ناصر،حافظ مطیع الرحمان ،مفتی منورحسن ،غلام اعظم دشتی ،ضیاء خان موسیٰ زئی ،مولانا عبدالمالک رونجہ،خالد الرحمان شاہوانی ،محمد اقبال ابڑو،ماسٹرعبدالمجید ،غلام یاسین ، حافظ صفی اللہ ،مولانا نورمحمد مدنی ،خاوندبخش ،عبدالرشید انجم ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو جھوٹے مقدمات میں گزشتہ ساڑے تین ماہ سے قید میں رکھنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی،جھوٹے مقدمات ختم ،تسلیم شدہ مطالبات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے بلوچستان کے مظلوموں کے جائز حقوق کیلئے قانونی طریقے سے جدوجہد شروع کیا ،جماعت اسلامی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور حق دو تحریک کیساتھ ہے ہم ہر ظلم دہشت گردی ، بھتہ خوری ،لوٹ مار کے خلاف ہے لوٹ مار بوٹ والے کریں یا کوئی بھی ہم اس کی مذمت کرتے رہیں گے بلوچستان کے وسائل چندلٹیروں کے جیبوں میں جانے کے خلاف ہر فورم پرآوازاُٹھاتے رہیں گے مولانا کا جرم یہی تھا کہ انہوں نے بلوچستان کے وسائل لوٹنے والوں کے خلاف آوازبلند کیا لوٹ مار کرنے والے بھتہ خوروں نے مقتد رقوتوں کیساتھ ملکر مولانا کوجھوٹے مقدمات میں قید کیا مولانا بہت جلد رہا اور قوم کی قیادت کریگا۔ مقتدرقوتوں ،نااہل حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے وسائل سے مالامال اہل بلوچستان فقرومکسینی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں غربت بے روزگاری انہی لٹیروں کی وجہ سے عام ہوگئی ہے ۔ جمہوریت کا دعویٰ کرنے والے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو قانونی جمہوری حقوق،عدالتی ضمانت دینے سے ڈرتے ہیں ۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اہل بلوچستان کو جائز حقوق حاصل کرنے ،ظلم وجبر کے خلاف جمہوری مزاحمت کا عزم وحوصلہ دیا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو جھوٹے مقدمات میں قید کرکے قانونی جدوجہد کرنے والوں کا راستہ روکھنے کی سازش وکوشش ہورہی ہے مقتدرقوتیں چاہتی ہے کہ بلوچستان میں حقوق کے حصول کا جائز طریقہ رائج نہ ہوجائے اور جائزحقوق مانگنے والے بھی پہاڑوں کا رخ کریں تاکہ مقتدر قوتیں ،لوٹ مار کرنے والوں کیساتھ ملکرلوٹ مار جاری رکھیں۔ہم اس ظلم وجبر کے خلاف ہر فورم پرآوازبلند کرتے رہیں گے۔نام نہادجمہوری اداروں ،مقتدر قوتوں نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو قانونی حقوق سے محروم رکھا ہے ۔کب تک جج کوغیر حاضر و تبدیل کیاجائیگا جماعت اسلامی مولانا کی رہائی کیلئے قانونی جدوجہد کے ذریعے ہر پلیٹ فارم استعمال کریگی ۔یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں ،عوام سمیت ،انسانیت سے محبت کرنے والوں وباشعور عوام نے ملک بھر میں مزدوروں مظلوموں کے لیڈر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کیلئے نکل کر سب ہمت حوصلہ اورنیا جذبہ دیا۔مولاناعوام میں کامیاب انشاء اللہ عدالتوں ،جیلوں سے بھی سرخرو ہوکر دوبارہ عوامی حقوق کیلئے جمہوری جدوجہد شروع کریگا ۔
بلوچستان بھر میں مولانا ہدایت کی رہائی کیلئے یوم احتجاج منایاگیا
بلوچستان کے وسائل چندلٹیروں کے جیبوں میں جانے کے خلاف ہر فورم پرآوازاُٹھاتے رہیں گے،مقررین کا خطاب
Leave a comment